Ashfaq Ahmed Quotes

We've searched our database for all the quotes and captions related to Ashfaq Ahmed. Here they are! All 9 of them:

پتُر! درد وہ ہوتا ہے جو ہمیں دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر محسوس ہو، ورنہ اپنا درد تو جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے۔
Ashfaq Ahmed (Zaviya / زاویہ)
اپنے ساتھیوں کو کبھی اپنے علم سے خوفزدہ مت کرو۔
Ashfaq Ahmed (Baba Sahiba / بابا صاحبا)
ایک بار ڈیرے پر ہم نے بابا جی سے پوچھا... کہ سرکار انسان کو پناہ کہاں پر ملتی ہے...؟ .تو فرمانے لگے... "ماں کی آغوش میں! اگر وہ میسر نہ ہو تو والدین کی دعاؤں میں!! اگر وہ بھی بد قسمتی سے نہ ملے تو علم میں!!! وہ علم کتابی یا حساب الجبرے کا ہی نہیں، ایسا علم جس سے آپ کی ذات، روح اور دوسروں کو فائدہ پہنچے۔ وہ خدا کی مخلوق کے لیے زحمت نہ بنے۔
Ashfaq Ahmed (Zaviya 3 / زاویہ ٣)
ایک بے سمجھ اور بے انصاف آدمی ساری عمر یہی سمجھتا رہے گا کہ وہ ایک ٹارگٹ ہے ، ایک نشانہ گاہ ہے - اور اس پر مسلسل تیر اندازی ہو رہی ہے - لیکن جب وہ خود احتسابی کے عمل سے گزرے گا تو اسے پتہ چلے گا وہ ایک نشانہ ہی نہیں ، ایک تیر بھی ہے جو وقت بے وقت چلتا رہتا ہے ......... اور خوب خوب زخم دیتا ہے.....!!
Ashfaq Ahmed (Mann Chalay Ka Sauda / من چلے کا سودا)
بس عبادت کی اتنی ساری حقیقت ہے بابو لوکا! عبادت کا بانڈھا تیار ہوسائیں کے کرم کی نظر پڑ جائےتو باگوباگ ہو جاتا ہے۔ قیمت وہ ملتی ہے جو نہ سان میں نہ گمان میں۔ پر جو بانڈھا ہی پاس نہ ہو _____ تو خالی بندے پر کیا نظر پڑنی ہے ! کدھر سے عطا آنی ہے ! کدھر سے نوازا جانا ہے ____؟؟ بانڈھا تیار رکھ اور اس کی نظر راہ دیکھ____!!
Ashfaq Ahmed (Mann Chalay Ka Sauda / من چلے کا سودا)
تمہیں حاصل کرنے کے لئے میرے جو قدم اٹھیں گے،مجھے ان پر پورا بھروسہ ہے۔ میں ایک دن تمہیں لینے آؤں گا۔ خواہ میری راہ میں جہنم ہی کیوں نہ حائل ہو جائے۔
Ashfaq Ahmed (Gadaria: Ujlay Phool / گڈریا: اجلے پھول)
لوگ دوسرے لوگوں کو اتنی تکلیف کیوں دیتے ہیں؟” ” ذرا ایک منٹ ٹھہر کر اس مسلے پر غور کریں. وہ کون سے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کو آزار نہیں دیتے؟ وہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو دکھ نہیں دیتے. ان کے اندر دکھ کا اور آزار کا لاوا اتنا شدید نہی…ں ہوتا کہ وہ ابل کر دوسروں پر گرنے لگے. چناچہ نتیجہ یہ نکلا کہ دوسروں کو حفاظت میں رکھنے کے لئے خود کو حفاظت میں رکھنا بہت ضروری ہے…. اصل میں “خود کریمی” ہی “مخلوق کریمی” ہے. چونکہ اس کا منبع ایک ہی ہے اس لئے یہ سبھی کو ایک سا سیراب کرتی ہے- اور خود کریمی کا اجرا اس طرح ہوتا ہے کہ سچ کو اندر آنے دیا جائے اور اپنے زخموں کی مرہم پٹی کرنے دی جائے تاکہ اپنا اندر صحتمند ہو جائے.
Ashfaq Ahmed (Baba Sahiba / بابا صاحبا)
بس ماں مجھے کچھ نہیں ہے ۔ میں ایک چھوٹا سا کورا گھڑا ہوں، چھوٹا سا...... اور بڑے سمندر کے پاس بیٹھا ہوں ۔ سمندر مجھ میں سما نہیں سکتا اور میں اپنا گھڑا توڑ کر سمندر میں شامل نہیں ہو سکتا۔یہی میری بیماری ہے اور یہی میرا روگ ہے۔
Ashfaq Ahmed (Man Chalay Kaa Sodaa)
میرا اب بھی یہی ایمان ہے کہ انسان کائنات کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ وہ ستاروں پر کمند ڈال سکتا ہے پہاڑوں کے دل چیر دیتا ہے۔ آسمان و زمین کی ہر قوت کو مسخر کر لیتاہے لیکن جذبہ آفرینش کی رو کو اپنی مرضی سے نہیں بہا سکتااور فطرت کے تخلیقی منصوبوں میں دخل نہیں دے سکتا۔ توشے بلے کی مجھے ضرورت تھی مادر فطرت کو نہ تھی۔
Ashfaq Ahmed (Gadaria: Ujlay Phool / گڈریا: اجلے پھول)